یہ بات انہوں نے سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد میں سیکیورٹی کے حوالے سے پیشی کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کراچی میں اب تک سات سو افراد قتل ہوئے ہیں جن میں ایک سو بیس افراد کی ٹارگیٹ کلنگ کی گئی ہے جن کی تفتیش جاری ہے اور اس قتل کے مختلف اسباب ہیں انہوں نے دعوی کیا کہ سندھ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کمی آئی ہے نوے سے زائد ڈاکوں کو مقابلے میں مارا جاچکا ہے جن پر پانچ کروڑ روپے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا تاہم یہ صحیح ہے کہ لوگ پیسے دے کر رہا ہوئے ہیں انہوں نے جیو نیوز کی ٹیم پر حملے اور رپورٹر انور کمال کو زخمی کرنے کے واقعہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور کچھ مشکوک افراد کو حراست مین لیا گیا ہے تاہم سیاسی جماعت کی کارکن کے ملوث ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کو بھی چیک کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وہ سندھ ہائی کورٹ اور جیلوں میں سیکورٹی کے حوالے سے پیش ہوئی تھے اور اس حوالے سے عدالتی حکم آنے کے بعد عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ریجن کے حالات اور حضرت داتا دربار کے واقعہ کے بعد حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقعہ پرسیکورٹی کے حالات سخت کیئے گئے ہیں اور نفری میں اضافہ کرکے پولیس کو ہائی الرٹ کیاگیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110